Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

ملک بھر کے بازاروں میں رش، احتیاطی تدابیر نظرانداز

اپ ڈیٹ 15 مئ 2020 04:47am

ملک بھر کے بازاروں میں عوام کا جم غفیر امڈ آیا،ایس او پیز اور احتیاطی تدابیر نظر انداز کردی گئیں۔

لاک ڈاؤن میں نرمی کو عوام نے مذاق بنالیا، ملک بھر کے بازاروں میں رش ہی رش، نہ کوئی سماجی دوری نہ احتیاطی تدابیر کا کوئی خیال  رکھا جارہا ہے، شہریوں کے ساتھ دکانداروں نے بھی حفاظتی پابندیوں کی دھجیاں اڑا دیں۔

سڑکوں پر گاڑیوں کا رش حکومتی ایس او پیز کو منہ چڑارہا ہے۔ لاک ڈاؤن میں نرمی سے کورونا کی صورتحال بھی گھمبیر ہوگئی۔

صرف چار دن میں کیسز اور اموات بڑھ گئیں، تشویشناک صورتحال میں لاک ڈاؤن میں نرمی کے فیصلے پر نظرثانی ناگزیر ہے، لاک ڈاؤن میں نرمی کا آج آخری روز ہے، کل سے اتوار تک سخت لاک ڈاؤن ہوگا۔

کورونا کیسز کی رفتار روکنے کے لیے ایک بار پھر لاک ڈاؤن کی طرف جانا ہوگا۔حکومت فوری فیصلہ کرے، کہیں دیر نہ ہوجائے۔

دوسری جانب پاکستان میں مزید 490 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ،جس کے بعد کوروناکیسز کی تعداد35ہزار788ہوگئی جبکہ770افراد جاں بحق ہوئے۔

نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے۔

ملک بھر  میں کورونا سےمتاثرہ مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے،گزشہ 24گھنٹےکےدوران مزید 1452کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کوروناکےمریضوں کی تعداد35ہزار788 ہوگئی۔

 

آج14مئی بروزجمعرات کو بھی پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے تصدیق شدہ کیسز سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے،ملک میں آج کورونا کے مزید490مریض سامنے آئےجبکہ 9ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔